Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر آفس پیرو کاروں کا اڈہ ، ملازمتیں دلانے کا جھانسہ

چیف منسٹر آفس پیرو کاروں کا اڈہ ، ملازمتیں دلانے کا جھانسہ

بھاری رقومات کا حصول ، حکومت کی کارکردگی پر سی پی آئی ایم رکن اسمبلی جے رنگاریڈی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سی پی آئی ایم پارٹی کے سینئیر قائد و سابق رکن اسمبلی مسٹر جے رنگاریڈی ، نے تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بالخصوص چیف منسٹرس آفس پیرویوں کا اڈہ بن گیا ہے اور ملازمتیں دلانے کی باتوں کے ذریعہ چیف منسٹر آفس میں خدمات انجام دینے والے بعض اہم ذمہ دار اعلی عہدیدار بھاری رقومات حاصل کر کے بھی ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک تازہ ترین واقعہ چیف منسٹر آفس کے پاس گذشتہ دن پیش آیا اور اس واقعہ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ضلع نلگنڈہ کے ہالیہ ( انمولا ) منلال ( جو کہ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی کا حلقہ اسمبلی بھی ہے ) کے متوطن ستیش ریڈی نے چیف منسٹر آفس کے عہدیداروں کو گذشتہ عرصہ کے دوران 40 لاکھ روپئے ادا کر کے دھوکہ کھایا اور اس دھوکہ کی وجہ سے ستیش ریڈی نے خود کشی کرلینے کی کوشش کی ۔ مسٹر جے رنگاریڈی نے خود کشی کی کوشش کر کے دواخانہ میں زیر علاج ستیش ریڈی کی مزاج پرسی کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسرس رنگاریڈی نے کہا کہ ملازمتیں دلوانے کا تیقن دینے پر ہالیہ کے متوطن ستیش ریڈی اور مزید 8 افراد نے کنٹراکٹر بی کرشنا ریڈی کے ذریعہ چیف منسٹر آفس میں خدمات انجام دینے والے اہم عہدیدار اجیت ریڈی اور گنگا دھر گوڑ کو جملہ 40 لاکھ روپئے حوالہ کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کا یہ کہنا کہ کرپشن کہیں بھی ہونے دیں صرف فون پر اطلاع دینے پر فوری سخت کارروائی کی جائے گی ۔ لیکن انہوں نے دریافت کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ خود اپنے آفس میں جاری کرپشن سرگرمیوں سے آیا واقف نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے علم میں آنے کے بعد بھی وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ مسٹر رنگاریڈی سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ اگر واقعی چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنی حکومت میں کرپشن کا خاتمہ کرنے سے حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں تو اعلی سطح کے عہدیداروں کے ذریعہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروا کر خاطی عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور متاثرہ افراد ( دھوکہ کھائے ہوئے افراد کو ) ادا کی ہوئی رقومات کو واپس دلانے کے موثر و مثبت اقدامات کرنے کا چیف منسٹر سے پر زور مطالبہ کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT