Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر آندھراپردیش کی دہلی میں امیت شاہ اور سریش پربھو سے ملاقات

چیف منسٹر آندھراپردیش کی دہلی میں امیت شاہ اور سریش پربھو سے ملاقات

نئی دہلی 9فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے دہلی میں صدر بی جے پی امیت شاہ سے ملاقات کی ۔ وہ کل شام قومی دارالحکومت پہنچے ۔ آج کی ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ عام بجٹ اور ریلوے بجٹ میں اے پی کیلئے زائد فنڈس مختص کرنے کے مسئلہ پر تفصیلی طور پر بات چیت کی گئی ۔ بعد ازاں چندرابابونائیڈو نے مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو سے بھی ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے ریاست کے بعض ریلوے پروجیکٹس کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ وشاکھاپٹنم میں ریلوے زون پر جلد فیصلہ کرنے کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے راجہ مہندراورم میں پرانے ریلوے برج کو ریاستی حکومت کے حوالے کرنے ،وجئے واڑہ ۔امراوتی ۔گنٹور کومربوط کرنے ، وشاکھاپٹنم تا چینائی تیسری ریلوے لائن تعمیر کرنے کا فیصلہ کرنے ،کاکناڈا۔پیٹھا پورم ،ندی کوڈی۔ سری کلاہستی کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر،ریلوے لائن کی تعمیر کے کام جلد مکمل کرنے ،گنٹور ۔گنتکل ڈبلنگ کے کام کرنے کے سلسلہ میں بھی نمائندگی کی۔ انہوں نے بعد ازاں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈگری سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT