Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر اقلیتوں کے سچے ہمدرد

چیف منسٹر اقلیتوں کے سچے ہمدرد

میدک /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سرکار اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کے ساتھ اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے سنجیدہ ہے ۔ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر اقلیتوں کے سچے ہمدرد ہیں ۔ انتخابات کے کئے گئے تمام وعدوں پر ایک کے بعد دیگر عملی جامع پہنایا جارہا ہے ۔ عنقریب میں سب سے اہم وعدہ اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات کے عمل پر بھی عمل آوری کیلئے سن

میدک /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سرکار اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کے ساتھ اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے سنجیدہ ہے ۔ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر اقلیتوں کے سچے ہمدرد ہیں ۔ انتخابات کے کئے گئے تمام وعدوں پر ایک کے بعد دیگر عملی جامع پہنایا جارہا ہے ۔ عنقریب میں سب سے اہم وعدہ اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات کے عمل پر بھی عمل آوری کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر مسٹر دیویندر ریڈی میدک کے کرسٹل گارڈن میں منعقدہ ایک تقریب میں اقلیتوں سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ صدر ٹاون ٹی آر ایس اقلیتی ونگ مسٹر محمد فاضل نے اپنی جانب سے گیارھویں شریف منعقد کریت ہوئے جناب دیویندر ریڈی کو مدعو کئے تھے ۔ جناب دیویندر ریڈی کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر آر ملکارجن گوڑ وائس چیرمین مسٹر واگی اشوک کے علاوہ بلدی کونسلرس مسرز ایم گنگا دھر ، سید منیرالدین ، ایم اے حمید ، سرینواس ، سید صادق ٹی ار ایس قائدین مسرز میر اصغر علی ، غوث قریشی ، ایم کشن ، غفار ، کرشنا ریڈی بھی موجود تھے ۔ اس تقریب میں سینئیر ٹی آر ایس قائد جناب سید رحمت علی کی مسٹر دیویندر ریڈی نے گلپوشی کی ۔ مسٹر دیویندر ریڈی کی آمد پر محمد فاضل یوتھ سینا کے کارکنوں نے پلڈیڈی ایکس وے پر گلپوشی کرتے ہوئے استقبال کیا ۔ قبل ازیں صدر ٹی آر ایس اقلیتی ونگ محمد فاضل کی قیادت میں جناب سید اعجاز احمد جوہری ، مسرز راشد خان ، محمد معراج ، شیخ سلیم ، ایم اے سمیر ، ایم اے رفیق ، محمد عرفان ، محمد مظہر ، محمد ناہید ، محمد زاہد حسین ، محمد پیارے کے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے پر مسٹر دیویندر ریڈی نے سبھی قائدین کو پارٹی کھنڈوا ڈالتے ہوئے خیرمقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT