Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / چیف منسٹر اڈیشہ پر جوتا پھینکنے کا واقعہ

چیف منسٹر اڈیشہ پر جوتا پھینکنے کا واقعہ

برگڑھ (اڈیشہ)۔ /20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک پر جوتوں کی جوڑی پھینک ماری جبکہ وہ ایک انتخابی جلسہ سے ضلع برگڑھ میں خطاب کررہے تھے ۔ چیف منسٹر زخمی نہیں ہوئے اور یہ جوتا ان کے شخصی حفاظتی عہدیدار کو لگا ۔ حملہ آور کو تیزی سے صیانتی عملہ نے حراست میں لے لیا اور پٹنائک کو اپنی حفاظت میں محفوظ مقام پر پہونچادیا ۔ یہ واقعہ بیجپور اسمبلی حلقے میں کھوم بھاوی دیہات میں پیش آیا جبکہ پٹنائک بڑگڑ میں ایک روڈ شو کے بعد انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ حملہ آور کی شناخت بدھاپلی علاقہ ضلع برگڑھ کے کارتک مہر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ انسپکٹر انچارج بارپلی پولیس اسٹیشن سبریت کمار بیہیرا نے کہا کہ مہر کا الزام ہے کہ ہجوم نے اسے زدوکوب کیا جبکہ پولیس اسے پکڑ کر لے جارہی تھی ۔ فی الحال وہ وی ایس ایس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس اینڈ ریسرچ میں زیرعلاج ہے ۔

TOPPOPULARRECENT