Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی چندرابابو نائیڈو کا قازقستان کے آستانہ میں خیرمقدم

چیف منسٹر اے پی چندرابابو نائیڈو کا قازقستان کے آستانہ میں خیرمقدم

امراوتی کی ترقی کیلئے حصول تعاون، میئر ایسٹ اسیکشو اور دیگر سے ملاقات
حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو جو اپنی ایک ٹیم کے ساتھ روس کے دورہ پر ہیں، آج دوسرے دن قازقستان کے صدر مقام آستانہ کا دورہ کیا۔ آستانہ پہونچنے پر میئر آستانہ سٹی ایسٹ اسیکشو نے مسٹر چندرابابو کی زیرقیادت ٹیم کا شاندار خیرمقدم کیا اور اس بات کا تیقن دیا کہ آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ اس موقع پر ایک دوسرے کا تعاون و تال میل کو یقینی بنانے کے لئے آستانہ اور حکومت آندھراپردیش کے مابین یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ علاوہ ازیں میئر آستانہ نے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو سے نہ صرف دارالحکومت امراوتی بلکہ دیگر شعبہ جات کی ترقی میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ چیف منسٹر اور ان کی ٹیم کے ارکان نے قبل ازیں آج آستانہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور آستانہ میں واقع 97 میٹر اونچا ’’بیتریک ٹاور‘‘ کا بھی مشاہدہ کیا اور اس ٹاور پر سے آستانہ شہر کا مکمل مشاہدہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 1977 ء میں آستانہ کو قازقستان کی راجدھانے بنانے کا اعلان کی یادگار کے طور پر ’’بیتریک ٹاور‘‘ بنایا گیا۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی زیرقیادت ٹیم کے آستانہ پہونچنے پر قازقستان ایمبیسڈر برائے ہند نے ایٹ ہوم کا اہتمام کیا۔

آستانہ کا دورہ پروگرام کے اختتام کے ساتھ ہی چیف منسٹر کی زیرقیادت ٹیم نے روس کے ایکایٹرن برگ کے لئے روانہ ہوئی۔ وہاں پر آندھراپردیش اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے بیرونی کمپنیوں کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرس کے ساتھ منعقد کئے جانے والے اجلاس میں ٹیم شرکت کرے گی۔ اسی ذرائع کے مطابق میئر آستانہ نے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کے موقع پر ان کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہاکہ ہندوستان کی سیاست میں مسٹر نائیڈو کے رول سے مکمل واقف رہنے کا اظہار کیا اور بتایا کہ مسٹر نائیڈو نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی ترقی میں ادا کئے ہوئے رول سے بھی واقف رہنے کا اظہار کیا اور کہاکہ آندھراپردیش کے صنعتکاروں کے لئے آستانہ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع حاصل رہنے اور اپنے مکمل تعاون کا بھی تیقن دیا۔ میئر نے مزید کہاکہ آستانہ سے راست امراوتی تک فلائیٹ سرویس شروع کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT