Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو پانی اور برقی پر وضاحت کریں

چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو پانی اور برقی پر وضاحت کریں

دورۂ تلنگانہ کی مذمت، کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی کا بیان

دورۂ تلنگانہ کی مذمت، کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی کا بیان
حیدرآباد /12 فروری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی نے پانی اور برقی پر وضاحت کے بغیر چیف منسٹر آندھرا پردیش کے دورۂ تلنگانہ کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے تلنگانہ میں برقی اور پانی کے مسائل کے لئے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم ریاست بل میں کرشنا پٹنم سے تلنگانہ کے لئے برقی سربراہی کے تذکرہ کے باوجود مسٹر نائیڈو تلنگانہ کو اس کا حق دینے سے انکار کر رہے ہیں، جب کہ تلنگانہ کے تلگودیشم قائدین مسٹر نائیڈو پر دباؤ ڈال کر تلنگانہ کو اس کا حق دلوانے کی بجائے ان کی جے جے کار کرکے تلنگانہ عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں، جس کا سبق عوام ضرور سکھائیں گے۔ انھوں نے دہلی کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی دہلی کے نتائج پر اپنا محاسبہ کرے گی اور اپریل میں منعقد شدنی اے آئی سی سی کے اجلاس میں ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کی صورت حال کا جائزہ لے کر نقائص اور کمزوریاں دور کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اپریل میں بشمول اے آئی سی سی کانگریس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جائے گی، لہذا تلنگانہ قیادت کی تبدیلی کے امکان کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT