Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو گورنر سے ملاقات نہیں کرسکے

چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو گورنر سے ملاقات نہیں کرسکے

آج بھی ملاقات مشکل ۔ آنجہانی پی شیو شنکر و آنجہانی سرینواس کے افراد خاندان کو پرسہ
حیدرآباد 4 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو آج گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات نہیں کرسکے ۔ مسٹر نائیڈو آج امراوتی سے حیدرآباد پہونچے تھے ۔ گورنر سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن گورنر نے اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کو ترجیح دی ۔ توقع ہے کہ کل 5 مارچ کو نائیڈو گورنر سے ملاقات کی کوشش کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ خود راج بھون کے احاطہ میں 5 مارچ کو نئے تعمیر کردہ اسٹاف کوارٹرس کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے گورنر سے مسٹر نائیڈو کی ملاقات ممکن دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ افتتاحی تقریب کے بعد مسٹر نرسمہن شائد نمائندہ خصوصی حکومت تلنگانہ برائے نئی دہلی ڈاکٹر ایس وینوگوپال چاری کی دختر کی شادی میں شرکت کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے نائیڈو کو گورنر سے ملاقات کا موقع فراہم نہیں ہوسکے گا ۔ اسی دوران نائیڈو نے آنجہانی مسٹر بی شیوشنکر سابق مرکزی وزیر کے انتقال پر انکے افراد خاندان سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور آنجہانی شیو شنکر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنی سابقہ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ نائیڈو نے بعد ازاں امریکہ میں ہلاک سرینواس کی قیام گاہ پہونچکر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور آنجہانی سرینواس کی اہلیہ سنینا کی خواہش پر یقین دلایا کہ وہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ روکنے اور ہندوستانی بشمول تلگو عوام کا تحفظ کرنے امریکی حکومت پر اثر و رسوخ کا استعمال کرنے کی وزیراعظم سے نمائندگی کرینگے ۔ مسٹر نائیڈو کے ہمراہ سینئیر تلگو دیشم قائدین ایل رمنا ، صدر تلنگانہ تلگو دیشم اے ریونت ریڈی ، کارگزار صدر ‘ ای پیدی ریڈی ، آر چندر شیکھر ریڈی رکن پولیٹ بیورو کے علاوہ دیگر قائدین بشمول مسٹر علی بن الگتمی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT