Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کی آج سنگاپور روانگی

چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کی آج سنگاپور روانگی

ہندوستان ٹائمس منٹ ایشیاء لیڈرشپ سمٹ میں شرکت
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 12 اپریل کو سنگاپور کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر سنگاپور میں ’’ ہندوستانی ٹائمس منٹ ایشیا‘‘ لیڈرشپ سمٹ 2018 ‘‘ میں حصہ لیں گے ۔ اس سمٹ میں چیف منسٹر ممتاز بزنس مین ، ممتاز صنعتکاروں و صنعتی اداروں کے سی ای اوز کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزراء وائی راما کرشنوڈو اور نارائنا وغیرہ بھی ہوں گے ۔ 14 اپریل کو مسٹر چندرا بابو نائیڈو سنگارپورسے ریاست کو واپس ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT