Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر اے پی کی حیثیت سے 4 سالہ دورا طمینان بخش : نائیڈو

چیف منسٹر اے پی کی حیثیت سے 4 سالہ دورا طمینان بخش : نائیڈو

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سربراہ تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے 40 سالہ سیاسی کیرئیر میں 4 سالہ چیف منسٹر دور آندھرا پردیش کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ عوام کے دلوں میں مستقل جگہ بنانے کا نشانہ مختص کرتے ہوئے ترقیاتی و فلاحی کام انجام دینے کا دعویٰ کیا ۔ ضمانت روزگار اسکیم فنڈز کے استعمال پر اسمبلی میں روشنی ڈالتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اسکیم کے تحت 16,572 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں اور کئی تعمیری کام مکمل کیے گئے ہیں ۔ دیہی علاقوں میں مزید 18 ہزار کیلو میٹر سڑکوں کی تعمیر باقی ہے ۔ آئندہ دنوں میں حکومت دیہی علاقوں میں صد فیصد سمنٹ روڈ تعمیر کریگی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے کہا کہ تمام گرام پنچایتوں کے لیے عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں اور ریاست میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اسٹیڈیمس کی تعمیرات اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پر ریاست کے مفادات کو نقصان پہونچانے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاست کے عوام وائی ایس آر کانگریس اور اسکے قائدین کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ آئندہ سال نومبر 2018 تک 30 لاکھ ایل آئی ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ تقسیم ریاست کے کئی وعدے زیر التواء ہیں ۔ مرکزی حکومت ان پر مثبت ردعمل کا اظہار کررہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وہ اپنے 40 سالہ سیاسی کیرئیر میں گذشتہ 4 سالہ دور حکومت میں سب سے زیادہ مطمئن ہوئے ہیں ۔ انہوں نے تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کو عوام کے درمیان پہونچکر ان کے مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT