Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / چیف منسٹر بہار کو متنازعہ بیانات سے گریز کا مشورہ

چیف منسٹر بہار کو متنازعہ بیانات سے گریز کا مشورہ

پٹنہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں جنتادل (یو) نے آج چیف منسٹر جسٹس رام مانجھی سے کہا ہیکہ متنازعہ بیانات دینے سے باز آجائیں جبکہ انہوں نے کل یہ بیان دیا تھا کہ مرکزی وزراء کو بہار میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر وہ ریاست کیلئے مرکزی امداد حاصل کرنے میں ناکام ہوجائیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر کے سی تیاگی نے کہا کہ چیف

پٹنہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں جنتادل (یو) نے آج چیف منسٹر جسٹس رام مانجھی سے کہا ہیکہ متنازعہ بیانات دینے سے باز آجائیں جبکہ انہوں نے کل یہ بیان دیا تھا کہ مرکزی وزراء کو بہار میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر وہ ریاست کیلئے مرکزی امداد حاصل کرنے میں ناکام ہوجائیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر کے سی تیاگی نے کہا کہ چیف منسٹر مانجھی کو یہ مشورہ دیا جاتا ہیکہ متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں جس سے تنظیم کے مفادات متاثر اور قائدین کیلئے پشیمانی ہوتی ہے اور پارٹی کارکنوں کے حوصلے پست ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سے گذارش کی گئی ہیکہ آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دیں جس کا بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھا سکتی۔

TOPPOPULARRECENT