Wednesday , December 12 2018

چیف منسٹر بہار کی آر جے ڈی ارکان اسمبلی سے مشاورت

پٹنہ 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج آر جے ڈی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور جنتا پریوار کی جماعتوں کے انضمام کے تعلق سے مختلف تجاویز اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس سے باہر آتے ہوئے آر جے ڈی مقننہ پارٹی کے لیڈر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ چیف منسٹر کے ساتھ ملاقات یہ واضح کرتی ہے کہ ان جماعتوں کا انضمام یق

پٹنہ 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج آر جے ڈی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور جنتا پریوار کی جماعتوں کے انضمام کے تعلق سے مختلف تجاویز اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس سے باہر آتے ہوئے آر جے ڈی مقننہ پارٹی کے لیڈر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ چیف منسٹر کے ساتھ ملاقات یہ واضح کرتی ہے کہ ان جماعتوں کا انضمام یقینی ہے اور اب یہ عمل تیز ہوگیا ہے ۔ بہت جلد اس کو مکمل کرلیا جائیگا ۔ ہم کو اس سلسلہ میں کئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور ہم ان کی تکمیل کیلئے کوشش کرینگے ۔ بہار اسمبلی میں آر جے ڈی کے 24 ارکان اسمبلی ہیں اور وہ پہلے ہی جنتادل یو حکومت کی تائید کر رہے ہیں۔ ایک گھنٹہ تک چلا یہ اجلاس چیف منسٹر کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا تھا جس میں نتیش کمار نے آر جے ڈی ارکان اسمبلی کے مسائل ‘ حکمرانی کے امور اور انتخاب شیڈول جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ بہار میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT