Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ انتخابی وعدوں پر عمل آوری کیلئے سنجیدہ

چیف منسٹر تلنگانہ انتخابی وعدوں پر عمل آوری کیلئے سنجیدہ

پٹلم میں منعقدہ گراما جیوتی پروگرام سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
نظام آباد:21؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر پنچایت راج مسٹر کے ٹی آر نے ضلع نظام آباد میں کل طوفانی دورہ کرتے ہوئے جکل حلقہ کے پٹلم میں گراما جیوتی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو انتخابات کے موقع پر کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کیلئے سنجیدہ ہے ۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی طرح انتخابات کے موقع پر کئے گئے اعلانات کو فراموش نہیں کیا جائیگا۔ انتخابات کے موقع پر ایک لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس پر عمل آوری کی جارہی ہے۔موسم گرما میں برقی کی باقاعدہ طورپر سربراہی کی گئی اور تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ موسم گرما میں کسانوں کو مسلسل بغیر کسی کٹوتی کے برقی سربراہ کی گئی ۔ گراما جیوتی دیہی مسائل کے حل کیلئے شروع کیا گیا ہے اور دیہاتوں میں واقع مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پٹلم کے موضع کُرتی میں مسٹر کے ٹی آر نے عوام سے گھر گھر پہنچ کر ملاقات کی سڑکوں ،ڈرینس اور مکانوں کا جائزہ لیا اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے یہاں کے مسائل پر افسوس کا اظہار کیااور اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی اوردیہات میں صد فیصد انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر کرنے کی دیہاتوں سے خواہش کی۔ دیہات میں 74 بیت الخلاء کی تعمیر زیر التواء ہے۔ جس کی وجہ سے صفائی کے ناقص انتظامات ہورہے ہیں۔ کے ٹی آر نے موضع کُرتی میں صد فیصد جائیدادی ٹیکس کی ادائیگی پر بھی دیہاتیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح صد فیصد انفرادی بیت الخلاء تعمیر کرنے کی خواہش کی۔ کے ٹی آر نے بودھن کے موضع سالورہ میں جلسہ کو مخاطب کرنے کیلئے پہنچے تو نیشکر کے کسانوں نے بقایہ جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیااور ان کے خلاف نعرے بازی کرنا شروع کیا تو کے ٹی آر نے کسانوں سے بات چیت کی اور ان سے نمائندگی حاصل کی اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے بقایہ جات ادا کیا ہے مزید بقایہ جات ادا کرنے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے جلسہ سے مخاطب کے دوران اپوزیشن جماعتوں پربھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی صدر کشن ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بہار کیلئے پیاکیج دیا ہے اسی طرح تلنگانہ کیلئے ایک لاکھ کروڑ کا بجٹ منظور کرانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی بحیثیت ہائوزنگ منسٹر کئی دھاندلیاں کی ہے۔ چیف منسٹر کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی پروگرام سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حکومت کے خلاف منصوبہ بند سازش کے تحت بیان بازی کررہے ہیں۔ دیہی ترقی انجام دینے کیلئے ہی گراما جیوتی پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے۔ کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیارکی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل، ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے، ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجو نے بھی مخاطب کیا۔ اس جلسہ میں ٹی آرایس قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT