Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ پر عالیشان محل تعمیر کروانے پر تنقید

چیف منسٹر تلنگانہ پر عالیشان محل تعمیر کروانے پر تنقید

غریبوں کے ڈبل بیڈ روم کا وعدہ ناکام، ریونت ریڈی کا صدر ٹی ڈی پی کا بیان

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہاکہ صرف 8 ماہ کے قلیل عرصہ میں 150 کمروں پر مشتمل عالیشان عمارت اپنی رہائش گاہ کے لئے تعمیر کروائی لیکن غریب عوام کے لئے کوئی ڈبل بیڈ روم مکان تعمیر کرنے پر دلچسپی کا اظہار نہیں کیا بلکہ زبانی جمع خرچ کرتے ہوئے بڑے بڑے اعلانات کے ذریعہ تلنگانہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ گزشتہ انتخابات کے موقع پر یہی کے سی آر جسمانی معذورین کو 3 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن آج تک اس سلسلہ میں کم از کم لب کشائی تک کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ پر دلتوں، اقلیتوں اور کسانوں کو مسلسل دھوکہ دینے کا ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا اور کہاکہ بانی تلگودیشم پارٹی آنجہانی این ٹی راما راؤ نے جسمانی معذورین کی فلاح و بہبود کے لئے علیحدہ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT