Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کی انداز کارکردگی ڈکٹیٹر کے مانند

چیف منسٹر تلنگانہ کی انداز کارکردگی ڈکٹیٹر کے مانند

ماہر آبپاشی کی سونچ سے باہر آنے کا مشورہ ، پونم پربھاکر کانگریس قائد کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( آئی این این) : سینئیر کانگریس قائد و سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر پونم پربھاکر نے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈکٹیٹر جیسا سلوک کررہے ہیں ۔ وہ آج یہاں گاندھی بھون میں میڈیا سے مخاطب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ ( کے سی آر ) جمہوری انداز کے منتخب چیف منسٹر کے مانند سلوک نہیں کررہے بلکہ ایک ڈکٹیٹر جیسا رویہ رکھتے ہیں ۔ کے سی آر کابینہ کے تمام وزراء کے ساتھ بھی مبینہ طور پر چیف منسٹر کا اسی طرز کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں ۔ پونم پربھاکر نے وزیر کمرشیل ٹیکسیس و سنیما آٹو گرافی سرینواس یادو کے اس انتباہ کی سخت مذمت کیا کہ تمام اپوزیشن قائدین کو سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا جائے گا ۔ انہوں نے ٹی سرینواس کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس قائدین کو گرفتار کر کے دکھائیں ۔ کانگریس کے سابق ایم پی نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔ سینئیر کانگریس قائد نے بتایا کہ ماضی کی متحدہ اے پی کی کانگریس دور حکومت میں تلنگانہ کے پراجکٹس کے لیے 80 ہزار کروڑ روپیوں کی منظوری دی گئی تھی ۔ جن کو مکمل کرنے کے بجائے کے سی آر نئے پراجکٹس کا اعلان کررہے ہیں ۔ کے سی آر کے یہ اقدامات محض ان کی ذاتی شہرت کو مد نظر رکھ کر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو ماہر آبپاشی کی سونچ سے باہر آئیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT