Wednesday , December 19 2018

چیف منسٹر تلنگانہ کی دہلی روانگی ، آج وزیراعظم سے ملاقات

زونل سسٹم بشمول مسلم و قبائلی تحفظات پر تبادلہ خیال متوقع
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر دہلی پہونچ گئے ۔ 15 جون کو دوپہر 12-30 بجے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ زونل سسٹم کے ساتھ مسلم و قبائلی تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کرنے کا قوی امکان ہے اور مختلف مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے ۔ چیف منسٹر بیگم پیٹ ایرپورٹ سے 4 بجے دہلی کیلیے روانہ ہوئے ۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ریاست کے مختلف مسائل و دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے ۔ بالخصوص زونل سسٹم کی تجویز جس کو کابینہ میں منظوری دی گئی ہے ۔ نئے زونل سسٹم کی منظوری کیلئے فائل صدر جمہوریہ کو روانہ کرنے کی اپیل کریں گے ۔ 9 ویں اور دسویں شیڈول میں موجود اداروں کی تقسیم پر بھی وزیراعظم سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ دہلی میں موجود اے پی بھون مکمل طور پر تلنگانہ کو مختص کرنے کی نمائندگی کریں گے ۔ چیف منسٹر یہ ساری جائیداد تلنگانہ کی ہونے کی دلیل پیش کرتے ہوئے مودی کو بتائیں گے کہ حضور نظام کی جانب سے تعمیر کردہ حیدرآباد ہاوز کو مرکزی حکومت نے حاصل کرلیا ۔ اس کے بدلے اراضی مختص کی ۔ یہ ساری جائیداد نظام حکومت کی ہے ۔ لہذا یہ ساری جائیداد تلنگانہ کی ہونے کی کے سی آر وزیر اعظم نریندر مودی سے نمائندگی کریں گے ۔ اس کے علاوہ 12 فیصد مسلم تحفظات اور 10 فیصد ایس ٹی تحفظات پر بھی وزیراعظم سے مذاکرات کریں گے ۔ واضح رہے کہ ان طبقات کے تحفظات میں توسیع کے لیے اسمبلی میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مرکز کو روانہ کردی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر ریاست کے مسائل پر دوسرے مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT