Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کی نااہلی سے آبپاشی پراجکٹس التواء کا شکار

چیف منسٹر تلنگانہ کی نااہلی سے آبپاشی پراجکٹس التواء کا شکار

تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری سی پی آئی ایم ٹی ویرا بھدرا ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی سی پی آئی ایم کمیٹی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ پر الزام عائد کیاکہ محض ان کی نااہلی کی وجہ سے ریاست کے آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل نہیں ہورہی ہے بلکہ درمیانی مدت میں ہی آبپاشی پراجکٹس کے لئے شروع کئے جانے والے کام رُک جارہے ہیں۔ ریاستی سی پی آئی ایم کمیٹی سکریٹری مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ چیف منسٹر صرف بڑے بڑے اعلانات کرنے اور عوامی وقتیہ تائید و حمایت حاصل کرنے والے قائد کے سوا اور کچھ نہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ حکومت کی حقیقی کارکردگی کا اظہار کرنے والے قائدین کے ساتھ انتقامی رویہ اختیار کرنے کے طریقہ کو اپناتے ہوئے کوئی بھی قائد اگر چیف منسٹر کے خلاف کوئی اظہار خیال کرتا ہے اس قائد کو کسی نہ کسی طرح ہراساں و پریشان کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی قائد کھل کر چیف منسٹر کے خلاف اظہار خیال کرنے سے خوفزدہ ہے۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ناکامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کرنے کے لئے بی جے پی قائدین سی پی آئی ایم دفاتر پر حملے کروارہے ہیں۔ ٹی ویرا بھدرم نے مزید کہاکہ ریاست تلنگانہ میں غیر جمہوری انداز میں حکومت چل رہی ہے اور ٹی آر ایس ارکان اسمبلی اراضیات پر غیر مجاز قبضے کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT