Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر مخالف بی سی طبقات

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر مخالف بی سی طبقات

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کا الزام
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو مخالف بی سی طبقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہائی کورٹ نے حکومت کو پھٹکار لگائی ہے ۔ بی سی طبقات کو مزید گمراہ کرنے کے بجائے فوری کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مقامی اداروں کے انتخابات میں بی سی تحفظات پر عمل آوری کے معاملے میں چیف منسٹر سنجیدہ نہیں ہے ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے پھٹکار لگنے کے بعد اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت کانگریس پارٹی پر جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کو بی سی تحفظات کے مسئلہ پر بوگس باتیں کرنا زیب نہیں دیتا ۔ کوئی بھی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے پر حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل ہائی کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے ۔ مگر چیف منسٹر جی او کے کالعدم ہونے پر کانگریس کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔ اسمبلی میں پنچایت قانون سازی کے موقع پر حکومت نے ایوان سے اپوزیشن کے تمام ارکان کو معطل کردیا اور یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے بل کو منظور کرالیا ۔ اگر مباحث ہوتے تو بہتر تھا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے حکومت سے استفسار کیا کہ کیا وہ بی سی طبقات کو تحفظات فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کرتے ہوئے بی سی تحفظات پر مباحث کرنے اور آبادی کے تناسب سے بی سی طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہائی کورٹ نے پھٹکار لگائی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT