Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر وعدوں سے انحراف کے عادی

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر وعدوں سے انحراف کے عادی

عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا الزام ، صدر پی سی سی تلنگانہ پنالہ لکشمیا

عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا الزام ، صدر پی سی سی تلنگانہ پنالہ لکشمیا
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو جھوٹوں کا سردار وعدوں سے انحراف کا عادی قرار دیتے ہوئے عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کا الزام عائد کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پنالہ لکشمیا نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف منسٹر بننے کے تین دن بعد اپنے حلقہ اسمبلی کا دورہ کرتے ہوئے 5000 مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم 7 ماہ گذرنے کے باوجود مکانات کی تعمیرات کے لیے سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا ۔ ورنگل میں میونسپل کارپوریشن کے امکانی انتخابات کے پیش نظر ضلع ورنگل کا نہ صرف دورہ کیا وہاں قیام کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے وعدوں کی بارش کردی جب کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے 33 سالہ سیاسی کیرئیر میں کبھی عوامی مسائل جاننے کی کوشش نہیں کی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کیے ہیں ٹی آر ایس حکومت کے 200 دن میں 600 کسانوں نے خود کشی کی ہے ۔ چیف منسٹر نے خود کشی کرنے والے ایک بھی کسان کے خاندان سے ملاقات نہیں کی ۔ وظیفوں سے متعلق آسرا اسکیم میں کئی اہل افراد کے نام غائب ہوجانے سے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کئی افراد نے خودکشی کی ہے ۔ چیف منسٹر نے کسی بھی متاثرہ خاندان کے ارکان سے ملاقات نہیں کی ۔ جھوٹے وعدے کرنے کے معاملے میں چیف منسٹر کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ بلکہ وہ جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ وعدے کرنا اور بھول جانا چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی عادت بن گئی ہے ۔ تلگو دیشم کے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے گئے ہیں ۔ حکومت کے 7 ماہ مکمل ہونے کے باوجود ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ دلتوں کو فی خاندان تین ایکڑ اراضی غریب عوام کو دو بیڈروم پر مشتمل فلیٹ ، مسلمانوں اور قبائیلوں کو 12 فیصد تحفظات کے علاوہ دوسرے وعدوں کو برف دان کی نذر کردیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے پیر زمین پر نہیں ہیں فضائی سروے کرتے ہوئے ہوائی باتیں کررہے ہیں ۔ جس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی اس سے عوام کو کچھ فائدہ پہونچ رہا ہے ۔ وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے معاملے میں ٹی آر ایس حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT