Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے اعلانات و تیقنات زبانی حد تک محدود

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے اعلانات و تیقنات زبانی حد تک محدود

عوامی مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام ، صدر تلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی کی تنقید

عوامی مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام ، صدر تلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی کی تنقید
حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی نے چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور چیف منسٹر کے اعلانات و تیقنات کو صرف زبانی جمع خرچ سے تعبیر کیا۔ صدر تلنگانہ بی جے پی مسٹر جی کشن ریڈی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ تلنگانہ حکومت عوام کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکی ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بی جے پی تلنگانہ نے حکومت کے جاریہ مشن کاکتیہ کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ مشن کاکتیہ میں متعدد بے قاعدگیاں پائی جارہی ہیں اور درحقیقت مشن کاکتیہ ’’کمیشن کاکتیہ‘‘ میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر مشن کاکتیہ پروگرام کے تحت تالابوں سے مٹی کی نکاسی کے کاموں کا آغاز کرکے ان افتتاحی پروگراموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کروائی جارہی ہے۔ اس طرح حکومت تلنگانہ عوام کو ایک لحاظ سے دھوکہ کررہی ہے۔ تلنگانہ ضلع کلکٹرس کی دو دن قبل منعقدہ کانفرنس کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ضلع کلکٹرس کانفرنس اپنے مقصد کی تکمیل میں ناکام رہی، کیونکہ ضلع کلکٹرس کی کانفرنس ’’ون میان شو‘‘ کانفرنس ثابت ہوئی کیونکہ اس کانفرنس میں صرف مسٹر چندر شیکھر راؤ نے ہی کلکٹروں سے خطاب کیا اور کوئی وزیر کو اظہار خیال کرنے کا موقع نہیں دیا بلکہ کسی کلکٹر کو بھی کوئی تجویز پیش کرنے یا مشورہ دینے کا موقع فراہم نہیں دیا اور ان تمام حقائق کے امکانی انکشافات ہونے کے خدشہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹرس کانفرنس سے صحافت کو بھی دور رکھا۔ انہوں نے چیف منسٹر کی آمریت و انانیت کو بھی ہدف ملامت بنایا۔

TOPPOPULARRECENT