Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر مسلمانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے میں ماہر

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر مسلمانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے میں ماہر

حیدرآباد 21 مئی (پریس نوٹ) پرانا شہر کے اسمبلی حلقہ جات چارمینار اور یاقوت پورہ کی جانب سے سابق مال والا پیالس نزد کوٹلہ عالیجاہ چارمینار روڈ پر جناب علی بن ابراہیم مسقطی کی نگرانی و صدارت میں تلگودیشم پارٹی کے منی مہاناڈو پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کارکنان محبان بالخصوص خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی جس کو مخاطب کرتے ہوئے جناب علی مسقطی نے کہاکہ بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی مسائل کے حل اور اپنی کارکردگی کے سبب اپنی نمایاں مقام رکھتی ہے جو شہر اور موجودہ حکومت کے لئے مشعل راہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر متحدہ آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے اپنے فقید المثال کارکردگی و کارناموں کے جو نقوش چھوڑے ہیں جس کی مثال ماضی اور حال میں ملنا دشوار ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ جناب علی مسقطی نے تلنگانہ کی برسر اقتدار ٹی آر ایس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کے چندرشیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ صرف اور صرف اپنے گمراہ کن اعلانات و پروپگنڈہ کے ذریعہ ریاست کے عوام بالخصوص مسلمانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھارہے ہیں جس کی واضح مثال مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی ہے۔ علی مسقطی نے کہاکہ کے سی آر آئندہ انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے لئے مسلم ووٹ بینک اکٹھا کرنے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں۔ علی مسقطی نے چیالنج کیاکہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات قطعی ناممکن ہے جس سے مسلمانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر ای پیدی ریڈی نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اس پروگرام میں صدر سٹی ایم این سرینواس ریڈی، سارنگا پانی ترجمان و دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ جناب انیس الرحمن نے کارروائی چلائی۔ قائدین تلگودیشم پارٹی محمد عمر خان، زبیر العمودی، محمد عتیق، سید لئیق، عبدالستار، حبیب عیدروس عبداللہ، محمد رحمت، محمد احمد، محمد انور حسن خان، محمد سلیم، ابوبکر، وینکٹیش، محمد بشیرالدین، محمد غوث، محمد عبدالریحان شرفن، محمد اقبال ذکی نے انتظامات میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT