Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا طرز عمل مرکزی حکومت کیلئے قابل تقلید

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا طرز عمل مرکزی حکومت کیلئے قابل تقلید

حیدرآباد۔/22مارچ، ( پریس نوٹ ) موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ

حیدرآباد۔/22مارچ، ( پریس نوٹ ) موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ
(MEET) نے تلنگانہ میں اقلیتوں کے تئیں حکومت کی پالیسی کی ستائش کی اور کہا کہ کے سی آر کا یہ طرز عمل مرکزی حکومت کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ میٹ کے عہدیداروں سید علی الدین احمد اسد، سید حیدر الدین احمد محمود نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ملک میں فرقہ پرست تنظیموں، جماعتوں اور اس سے وابستہ گمراہ قائدین کو قومی دھارے میں لانے کی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بے لگام قائدین نہ صرف ملک کی تاریخی روایات و اقدار کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہورہے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی سیکولر امیج کو داغدار بنانے کی مرتکب ہورہے ہیں۔ جس پر فوری طور پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ میٹ نے کہا کہ ایسے ہی ناپاک افراد کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے خواتین پر مظالم ، لاقانونیت کے مرتکبین کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ حتی کہ بعض نام نہاد سیاسی قائدین بھی بے تکے بے بنیاد بے وزن بیانات دیتے ہوئے سستی شہرت کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ یہ تمام کوششیں حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کے طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ میٹ نے مرکز پر زور دیا کہ وہ تعلیم ، تہذیب، تمدن ، اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر روک لگائے ورنہ بصورت دیگر ناعاقبت اندیش سیاستدان مذہبی استحصال کے ذریعہ نہ صرف عوام بلکہ حکومت کے لئے بھی نقصاندہ ثابت ہوں گے اور ان بدترین حالات سے قبل ہی اس پر قابو پانا لازم ہ

Top Stories

TOPPOPULARRECENT