Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی سیکوریٹی میں اضافہ

چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی سیکوریٹی میں اضافہ

قافلہ میں نئی فارچونر کار کی شمولیت ، عصری جامر سے آراستہ

قافلہ میں نئی فارچونر کار کی شمولیت ، عصری جامر سے آراستہ
حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ان کے قافلہ میں نئی فارچونر کار شامل کی ہے جس کو انتہائی عصری طرز کے جامر نصب کئے گئے ہیں۔ یوم آزادی سے ایک دن قبل سیکورٹی حکام نے چیف منسٹر کی سیکورٹی میں اس عصری آلہ کا اضافہ کرتے ہوئے ان کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نصب کردہ نئے جامرس کسی بھی قسم کے دھماکے کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد چندر شیکھر راؤ کیلئے نئی بُلٹ پروف گاڑیوں کو قافلہ میں شامل کیا گیا ہے اور تازہ ترین عصری جامرس پر مشتمل گاڑی کی شمولیت کو سیکورٹی اعتبار سے اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ تلنگانہ حکومت نے گذشتہ دنوں سابق وزراء، ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین کی سیکورٹی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا اور کئی اہم قائدین کے گن میانس کی تعداد میں کمی کی گئی جس پر تلگودیشم قائدین نے سخت احتجاج بھی کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT