Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / چیف منسٹر جیہ للیتا کو اسپیکر لوک سبھا و دیگر کی مبارکباد

چیف منسٹر جیہ للیتا کو اسپیکر لوک سبھا و دیگر کی مبارکباد

چینائی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین پی جے کورین نے آج جے جیہ للیتا کو چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے اُن کی واپسی پر مبارکباد پیش کی۔ سمترا مہاجن نے اپنے مکتوب میں کہا کہ چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد قبول کریں۔ ’’مجھے اعتماد ہے کہ آپ کی قابل قیاد

چینائی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین پی جے کورین نے آج جے جیہ للیتا کو چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے اُن کی واپسی پر مبارکباد پیش کی۔ سمترا مہاجن نے اپنے مکتوب میں کہا کہ چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد قبول کریں۔ ’’مجھے اعتماد ہے کہ آپ کی قابل قیادت میں ٹاملناڈو مزید ترقی کرے گا اور آپ عوام کی امیدوں اور امنگوں کی تکمیل کریں گی۔‘‘ پی جے کورین نے اپنے مکتوب میں کہا کہ یہ بلاشبہ آپ کیلئے اخلاقی فتح ہے کہ عدلیہ نے ٹاملناڈو کے عوام کی جانب سے اس پر کئے گئے بھروسہ اور اعتماد کو حق بجانب ٹھہرایا ہے۔ ’’میں اس موقع پر آپ کو ٹاملناڈو کی قیادت میں بدستور کامیابی کیلئے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ سمترا مہاجن اور پی جے کورین کے مکتوبات کا متن آج حکومت ٹاملناڈو کی جانب سے جاری کیاگیا۔ جیہ للیتا نے پھر ایک بار چیف منسٹر کے طور پر 23 مئی کو حلف لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT