Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر جیہ للیتا کی تضحیک پر ایڈوکیٹ گرفتار

چیف منسٹر جیہ للیتا کی تضحیک پر ایڈوکیٹ گرفتار

اڈوہاگامنڈلم ( تاملناڈو)۔ /13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جیہ للیتا کے خلاف طنزیہ گیت گانے پر ایک گلوکار کی گرفتاری کا تنازعہ جاری تھاکہ ایک اور ایڈوکیٹ کو چیف منسٹر کی قابل اعتراض تصویر سوشیل میڈیا پر پیش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مقامی انا ڈی ایم کے لیڈر کی شکایت پر ایڈوکیٹ بی سی سریدھر کو آج صبح سویرے گرفتار کرلیا گیا جس نے ایک ماڈل کی تصویر پر چیف منسٹر کا چہرہ لگاکر سوشیل نیٹ ورکنگ پر پیش کردیا تھا۔ پارٹی لیڈر دیوراج نے اپنی شکایت میں کہا کہ ایک ماڈل کو شراب کی بوتل کے ساتھ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے جس کے باعث چیف منسٹر کی تضحیک ہوتی ہے۔ گرفتار وکیل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد سب جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT