Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر دسہرہ کے موقع پر اپنے نئے کیمپ آفس منتقل ہوں گے

چیف منسٹر دسہرہ کے موقع پر اپنے نئے کیمپ آفس منتقل ہوں گے

حیدرآباد۔ 19 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ دسہرہ کے موقع پر اپنے نئے کیمپ آفس میں منتقل ہوں گے۔ محکمہ عمارات و شوارع کے مطابق نئے کیمپ آفس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ یہ کیمپ آفس آئی اے ایس آفیسرس کلب کے قریب تعمیر کیا جارہا ہے۔ موجودہ کیمپ آفس کو مستقبل میں ریاست کا دورہ کرنے والی اہم شخصیتوں کے لئے گیسٹ ہاؤز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد لیک ویو گیسٹ ہاؤز کو چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے کیمپ آفس کیلئے الاٹ کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ واستو پر یقین رکھتے ہیں ، اس لئے انہوں نے اپنے نئے کیمپ آفس کی تعمیرکی منظوری دی تھی ۔ چیف منسٹر اپنی حکومت کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے بہت جلد تروملا مندر کا درشن کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT