Wednesday , December 12 2018

چیف منسٹر دہلی روانہ آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات

حیدرآباد 15 فروری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج بذریعہ طیارہ دوپہر میں دہلی کیلئے روانہ ہوئے ۔ ان کا دہلی میں دو روزہ قیام ہوگا ۔ چندر شیکھر راو نے آج شب صدر بی جے پی مسٹر امیت شاہ کی جانب سے ترتیب دیئے جانے ووالے استقبالیہ میں شرکت کی ۔ علاوہ ازیں وہ 16 فبروری کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے نمائندگی کریں گے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مختلف مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے اور ریاست کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چندر شیکھر راو 16 فبروری کی شب یا 17 فبروری کی صبح ممبئی روانہ ہوں گے ۔ ممبئی میں وہ پرانہیتا چیوڑلہ ‘پین گنگا ‘اچم پلی ‘ لینڈی‘ آبپاشی پراجکٹس کے مسئلہ پر چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ممبئی میں اپنے قیام کے دوران نبارڈ سے رقومات کی منظوری کے سلسلہ میں نبارڈ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرکے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT