Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے علاج کے لیے رقمی امداد

چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے علاج کے لیے رقمی امداد

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد۔13اکٹوبر(سیاست نیوز)چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت نائب وزیراعلی جناب الحاج محمد محمودعلی نے مختلف امراض کے علاج  میڈیکل ریمبرسمنٹ کے ذریعہ 2,13,000روپئے کی رقم ضرورت مندوں میںتقسیم کی ۔آج یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں مذکورہ اسکیم کے تحت ضرورت مندوں میںچیکس تقسیم کئے گئے ۔چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے حصول کے لئے مذکورہ ضرورت مندوں نے نائب وزیراعلی سے نمائندگی کے بعد چیف منسٹر کو ایک سفارشی مکتوب ارسال کیاگیا جس کے جواب میںچیف منسٹر ریلیف فنڈ سے اس رقم کی اجرائی عمل میں آئی درخواست گذاروں میں محمد صدیق، عمران آفندی ، مہندرا ، چندر اور ہیما وتی شامل ہیںجنھوں نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم حاصل ہونے کے بعد نائب وزیراعلی سے اظہار تشکر بھی کیااور ان کی درازی عمر کے لئے دعائیں بھی دیں۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ حکومت کی سرپرستی میں کارکرد ایسی اسکیم ہے جس سے سالانہ ہزاروں کی تعداد میں غریب عوام استفادہ کررہے ہیں،  بڑے اور مہنگے معالجات جو غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتے ہیںان کے علاج سے متعلق اخراجات کے مکمل دستاویزات فراہم کرنے پر حکومت مریض کومناسب رقم کی پابجائی کرتی ہے جو راست ان کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جاتے ہیں۔جناب محمد محمود علی نے کہا کہ یہ اسکیم مجبور افراد کیلئے ایک بڑی راحت ہے کیوں کہ اس کے ذریعے کسی بھی شخص کو علاج کے دوران خرچ کی جانے والی رقم کا مناسب حصہ واپس کیا جاتاہے، انہوں نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر اس اسکیم کے معاملے میں نہایت سنجیدہ ہیں تا کہ عوام کو کچھ حد تک راحت مل سکے ۔ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ غریب عوام کے لئے مفت تعلیم ‘ طبی سہولتیں اور رہائش کے موثر انتظامات کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ سرکاری اسپتالوں کو بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرتے ہوئے غریب عوام کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنا حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT