Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ امدادی رقم کی تقسیم

چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ امدادی رقم کی تقسیم

شمس آباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیک متاثرین کے حوالہ کیا ۔ کے چندرا ریڈی شمس آباد منڈل ٹی آر ایس صدر نے بتایا کہ شمس آباد کے ساکن ویما گوڑ کو پچاس ہزار روپئے اور نرکھوڈہ کے ساکن پوترہ کو 17,800 روپئے کے چیکس رکن اسمبلی کے ہاتھوں دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر وقت حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے جب بھی غریب افراد کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے علاج کے بعد چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ غریب عوام کو رقم بذریعہ چیکس ادا کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے بھی عوام کو استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت ہر طبقہ کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے اقدام اٹھاتے ہوئے مختلف اسکیمات کا آغاز کرچکی ہے ۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی منڈل صدر کے ہمراہ وینکٹیش گوڑ ٹاون صدر ، مہیندر ریڈی ، ستیہ نارائنا ، ڈی امتاری ، دیپا مدیراج ، سدولو ، این راجو ، ایم سرینواس ، وینکٹیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT