Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عثمانیہ یونیورسٹی ملازمین کا عطیہ

چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں عثمانیہ یونیورسٹی ملازمین کا عطیہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے ملازمین نے علحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کے کاز کے لیے زندگی کی قربانی دینے والوں کے خاندانوں کے فائدہ کے لیے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 14.36 لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی تین ایمپلائز سرویس اسوسی ایشنس نے پروفیسر کے پرتاپ ریڈی رجسٹرار ، مسٹر اے دیانیدھی فینانس آفیسر عثمانیہ یونیورسٹی ، اور مسٹر دیوی پرساد ، صدر ٹی این جی اوز کے ہمراہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے آج ملاقات کر کے انہیں 14,36,760 روپئے کا ایک چیک حوالہ کیا ۔ اس ملاقات کے دوران ایمپلائز اسوسی ایشنس اور عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کو یونیورسٹی کے مسائل اور مالی بحران سے واقف کروایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT