Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس متاثرین کے حوالہ

چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس متاثرین کے حوالہ

شمس آباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے شمس آباد منڈل میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظور کی گئی رقم کے چیکس متاثرین کے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کررہی ہے اور ساتھ ہی ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا اہم مقصد ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خواب سنہرے تلنگانہ کی تکمیل کے لیے ہر شخص کو خوشحال زندگی گزارنا پڑے گا جس کے لیے حکومت کی جانب سے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے شادی مبارک ، لکشمی کلیانم ، ڈبل بیڈ روم مکانات پنشن کی رقم میں اضافہ ، تنہا خاتون کو پنشن ، راشن چاول میں فی فرد 6کیلو چاول ، ریزیڈنشیل اسکولس کے علاوہ کئی اسکیمات شروع ہوچکے ہیں ۔ حکومت کی کارکردگی سے عوام بھی مطمئن ہے اور 2019 انتخابات میں ٹی آر ایس دوبارہ اقتدار پر آئے گی ۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، وینکٹیش گوڑ ٹاون صدر ، سریش گوڑ منڈل نائب صدر ، مہیندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین ، موہن راؤ ، دیپا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT