Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر سے اظہار تشکر

چیف منسٹر سے اظہار تشکر

جگتیال۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے نیا ضلع کی تشکیل جس میں جگتیال کو ضلع بنایا گیا اسی ضمن میں کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے ہمراہ جگتیال انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے حیدرآباد کیمپ آفس میں ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ جگتیال کو ضلع بنانے پر ضلع جگتیال کی عوام کی جانب سے اظہار تشکر کیا ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی کے لئے جگتیال کے لئے نمائندگی کی چیف منسٹر نے پرسکون انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جگتیال سے ہمارا بہت گہرا تعلق ہے نئے ضلع کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈس کی اجرائی دی جائے گی تیقن دیا ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT