Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر سے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی ملاقات

چیف منسٹر سے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی ملاقات

حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر جی چکراپانی نے آج چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو سے ملاقات کی اور بتایا جاتا ہے کہ صدر نشین کمیشن نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے امتحانات کے نصاب میں تبدیلی وغیرہ کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ کمیشن کے امتحانات سے متعلق موجودہ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے سلسلہ میں تجاویز کے ساتھ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کیلئے پروفیسر ہرا گوپال کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی نے موجودہ نصاب کا جائزہ لیتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کیلئے پروفیسر ہرا گوپال کمیٹی نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر جی چکراپانی کو پیش کی تھی۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق پبلک سرویں کمیشن کے موجودہ نصاب میں آندھرا پردیش کی تفصیلات پر مبنی تاریح پائی جاتی ہے۔ لہذا اب تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے نصاب میں آندھرا پردیش کی تاریخ کے بجائے ریاست تلنگانہ کی تاریخ کو شامل کرنے ( بالخصوص تلنگانہ جدوجہد وغیرہ ) کے علاوہ ریاست تلنگانہ کا جغرافیائی عمل و وقوع وغیرہ کو شامل کرنے سے متعلق پروفیسر ہرا گوپال کمیٹی نے تجاویز پیش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT