Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر سے عدم ملاقات پر مرکزی وزیر سوجنا چودھری کو مایوسی

چیف منسٹر سے عدم ملاقات پر مرکزی وزیر سوجنا چودھری کو مایوسی

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر سوجنا چودھری کو آج اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تلنگانہ سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوجنا چودھری چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت لینے کے بعد ہی سکریٹریٹ پہنچے لیکن وہاں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ موجود نہیں تھے۔ سوجنا چودھری سیدھے چیف منسٹر کے بلاک میں داخل ہوئے اور چیف منسٹر کی عدم موجودگی کی اطلاع پاکر انہوں نے چیف سکریٹری راجیو شرما سے ملاقات کی اور وہاں سے واپس ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عہدیداروں نے بتایا کہ چیف منسٹر کی طبیعت ناساز ہے جس کے سبب وہ سکریٹریٹ نہیں آئے۔ سوجنا چودھری نے کہا کہ وہ بعد میں کسی وقت چیف منسٹر سے ملاقات کرلیںگے۔ انہوں نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر کی سکریٹریٹ عدم آمد کے بارے میں عہدیداروں نے انہیں بروقت اطلاع نہیں دی۔ واضح رہے کہ سوجنا چودھری کا تعلق تلگودیشم سے ہے اور وہ سیما آندھرا سے تعلق رکھتے ہیں۔ تلنگانہ تحریک کے دوران انہوں نے ریاست کی تقسیم کے خلاف مہم میں اہم رول ادا کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تلگودیشم سے تعلق اور مخالف تلنگانہ موقف کو دیکھتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے ان سے ملاقات سے گریز کیا۔

TOPPOPULARRECENT