Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کی کوشش ناکام

چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کی کوشش ناکام

سی بلاک کے قریب مظاہرہ کرنے والے اپوزیشن قائدین گرفتار
حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) ریاست بھر میں صفائی ورکرس کی جاری ہڑتال کو جلد ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے آج تلنگانہ سیکریٹریٹ پر احتجاج کیا اور انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ناکام کوشش کی ۔ چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی پی ایم ‘ سی پی آئی ‘ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان سیکریٹریٹ میں داخل ہوگئے جب چندر شیکھر راؤ ریاست کی نئی اکسائز پالیسی پر اعلی سطح کے اجلاس میں مصروف تھے ۔ ان قائدین نے سی بلاک کے قریب احتجاج کیا جہاں چیف منسٹر کا دفتر ہے ۔ انہوں نے صفائی ملازمین کے مسئلہ کی جلد یکسوئی پر زور دیا ۔ ان قائدین نے چیف منسٹر پر ہٹ دھرمی والا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورکنگ کلاس طبقہ میں خوف کا ماحول پیدا کر رہی ہے احتجاجی قائدین کو گرفتار کرلیا گیا تھا جنکی بعد ازاں رہائی عمل میں آئی ۔ جن قائدین کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں ٹی ویرا بھدرم ‘ چاڈا وینکٹ ریڈی سی پی ایم و سی پی آئی ‘ تلگودیشم لیڈر ای دیاکر راؤ اور شیوا کمار بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT