Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر سے نمائندگی

چیف منسٹر سے نمائندگی

محبوب نگر /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے دورہ ضلع محبوب نگر کے موضع پر محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و صدر ریاستی مسلم ریزرویشن فرنٹ نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 24 ستمبر 2014 ء کے ضلع کے اوٹکور منڈل میں 16 سالہ زرینہ بیگم ولد

محبوب نگر /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے دورہ ضلع محبوب نگر کے موضع پر محمد افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و صدر ریاستی مسلم ریزرویشن فرنٹ نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 24 ستمبر 2014 ء کے ضلع کے اوٹکور منڈل میں 16 سالہ زرینہ بیگم ولد مولا علی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے مقامی روڈیز بھرت اور اشوک کو واقعہ کا مجرم قرار دیا تھا ۔ یادداشت میں بتایاگیا کہ زرینہ بیگم کے والدین انتہائی غریب ہیں اور مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں ۔ لہذا انہیں فی الفور 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا جاری کی جائے ۔ وفد میں میر شعیب علی صدر ضلع ایم آر ایف ، سید مظہرالدین ، سید حسین ، احمد پاشاہ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT