Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر فڈ نویس بھی بارہ متی پہنچ گئے

چیف منسٹر فڈ نویس بھی بارہ متی پہنچ گئے

ممبئی۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی سربراہ شرد پوار کے آبائی شہر بارہ متی کی مثالی ترقی اور تعمیر پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر فینانس ارون جیٹلی کی جانب سے ستائش کے بعد چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس بھی آج یہاں پہنچ گئے۔ گذشتہ شرد پوار کی دعوت پر بی جے پی قائدین مودی اور جیٹلی نے بارہ متی کا دورہ کیا تھا اور اب چیف منسٹر کی مہمان نوازی کیلئے مدعو کیا ہے ۔ فڈ نویس نے آج بارہ متی میں کرشی وگیان کیندر کے زیر اہتمام تین روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کیا اور بعد ازاں بیاٹری سے چلنے والی گاڑی میں بیٹھ کر شرد پوار اور ریاستی وزیر زراعت ایکناتھ کھڈسے کے ساتھ نمائش کا مشاہدہ کیا۔افتتاحی تقریب میں شرد پوار نے چیف منسٹر کو یاد دہانی کروائی کہ تین سال قبل مہاراشٹرا میں دالوں کی فاضل پیداوار ہوئی تھی لیکن اب تشویشناک حد تک گھٹ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT