Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر محبوبہ مفتی اطلاعات کا قلمدان بھی سنبھالیں گی

چیف منسٹر محبوبہ مفتی اطلاعات کا قلمدان بھی سنبھالیں گی

سرینگر۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری سے وزیر خوراک اور سربراہی چودھری ذوالفقار علی کو سبکدوش کرتے ہوئے اس قلمدان کا چارج بھی اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ ذوالفقارعلی کو اس کی بجائے قبائیلی اُمور کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے یہاں جاری کردہ حکمنامہ میں کہا کہ ذوالفقار علی کی ذمہ داری میں کچھ تبدیلی لائی گئی ہے اور یہ کہ اب وہ محکمہ اطلاعات کا چارج بھی سنبھالا کریں گی۔ ذوالفقار علی کو اطلاعات کا قلمدان رواں سال ماہ مئی میں سونپا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT