Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / چیف منسٹر مدھیہ پردیش بدعنوان دوستوں سے دور رہیں

چیف منسٹر مدھیہ پردیش بدعنوان دوستوں سے دور رہیں

بھوپال ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کو MPPEB اسکام کے مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج انہیں مشورہ دیا کہ اپنے ارکان خاندان بددیانت دوستوں اور سرکاری عہدیداروں سے محتاط رہیں ۔ کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹر میں کہا کہ میں ایک بڑے بھائی کی طرح تمہیں مشورہ

بھوپال ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کو MPPEB اسکام کے مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج انہیں مشورہ دیا کہ اپنے ارکان خاندان بددیانت دوستوں اور سرکاری عہدیداروں سے محتاط رہیں ۔ کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹر میں کہا کہ میں ایک بڑے بھائی کی طرح تمہیں مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے ارکان خاندان ، بدعنوان دوستوں اور عہدیداروں سے قربت نہ رکھیں ۔ MPPEB اسکام کی سی بی آئی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر کو چیلنج کیا کہ ان کے الزامات سے انکار کریں جو کہ ان کے خلاف عائد کئے گئے ہیں ۔ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے ہندی زبان میں تحریر ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ شیوراج جی ، اگر تم میں جرات ہے تو اسکام کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کریں ۔ کیوں کہ اب تو بی جے پی حکومت ہے یا پھر میرے الزامات کو غلط ثابت کرتے ہوئے حلفنامہ داخل کریں یا میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں ۔ فی الحال اسکام کی تحقیقات اسپیشل ٹاسک فورس کررہی ہے جب کہ اندور پولیس نے جولائی 2013 کو پری میڈیکل ٹسٹ میں فرضی امیدواروں کو گرفتار کر کے اسکام کو بے نقاب کردیا تھا ۔ واضح رہے کہ سینئیر کانگریس لیڈروں بشمول ڈگ وجئے سنگھ ، کمل ناتھ ، جوتیر آدتیہ سندھیا ، سریش پچوری ، ریاستی صدر ارون یادو اور اپوزیشن لیڈر ستیہ دیو کاترے نے گذشتہ پیر کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مذکورہ اسکام کی سی بی آئی تحقیقات اور چیف منسٹر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کمپیوٹر سے ضبط شدہ اوریجنل اکسیل شیٹ کو چوہان کے افراد خاندان نے خلط ملط کردیا ہے ۔ تاہم ریاستی وزیر قانون و امور مقننہ مسٹر نروتم مصرا نے کانگریس کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے امیج کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT