Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی پر خوشامد کی سیاست کابی جے پی کا الزام

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی پر خوشامد کی سیاست کابی جے پی کا الزام

کولکتہ۔ 12ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے فنڈس بے جا خرچ کئے جارہے ہیں۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس ریاست میں سنڈیکیٹس چلا رہی ہے جو مرکز کی رقومات کا بے جا خرچ کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت کے دُرگا کی مورتیوں کا یکم اکتوبر کو جس دن یوم عاشورہ منایا جائے گا ، نہ کرنے کے ممتا بنرجی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف مذہبی جلوس کسی دن نکالے جاسکتے ہیں، ماضی میں بھی ایسا ہوچکا ہے۔ انہوں نے حیرت ظاہر کی کہ عوام کو درگا پوجا کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیوں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ۔ مسلم تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ خوشامد اور ووٹ بینک سیاست نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT