چیف منسٹر ممتا بنرجی کی سوانح حیات کی اشاعت

کولکاتا 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی سوانح حیات آج ملک بھر میں جاری کردی گئی، پبلشرز پن گوئن انڈیا کے عہدیدار نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ سوانح حیات قومی قارئین کو ذہن نشین رکھتے ہوئے جرنلسٹ شتاپا پال نے ضبط تحریر کی ہے۔ ’’دیدی : اَن کہی ممتا بنرجی‘‘کے زیرعنوان یہ کتاب ترنمول کانگریس کی سربراہ کے منفرد موقف کو اُجاگر کرتی ہے جو اُنھوں نے ہندوستانی سیاست میں اختیار کیا اور قومی لیڈر کے طور پر اپنا موقف مضبوط کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT