Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر مہاراشٹرا سے کالیشورم پراجکٹ پر بات چیت

چیف منسٹر مہاراشٹرا سے کالیشورم پراجکٹ پر بات چیت

مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے درمیان آبی تنازعہ کی یکسوئی کی مساعی ہریش راؤ کا دورہ
حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے آج ممبئی میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس سے ملاقات کی۔ دونوں ریاستوں کے درمیان آبی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ہریش راؤ ممبئی کے دورہ پر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ہریش راؤ نے کالیشورم پراجکٹ سے متعلق اُمور پر چیف منسٹر مہاراشٹرا سے بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کے درمیان مختلف پراجکٹس کے مسئلہ پر جاری تنازعات کی خوشگوار یکسوئی کی خواہش کی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پڑوسی ریاستوں سے آبی تنازعات کی یکسوئی کیلئے ہریش راؤ کو پہل کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے مطابق وہ اس سے قبل بھی مہاراشٹرا کا دورہ کرچکے ہیں۔ قبل ازیں حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کانگریس اور تلگودیشم پر الزام عائد کیا کہ وہ آبپاشی پراجکٹس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی ایس پراجکٹ کے نام پر دونوں جماعتیں سیاسی مقصد براری کیلئے الزامات عائد کررہی ہیں۔ انہوں نے کانگریس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ مخالف تلنگانہ بیان بازی کرنے والے آندھرا پردیش کانگریس کے صدر رگھویرا ریڈی کو باز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ضلع سے ناانصافی کیلئے کانگریس قائدین ذمہ دار ہیں۔ تلگودیشم کے قائدین کو اگر محبوب نگر میں آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر سے دلچسپی ہے تو انہیں چندرا بابو نائیڈو کو پراجکٹس کی مخالفت سے باز رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش حکومت پراجکٹس کی مخالفت کرتے ہوئے تلنگانہ کے علاقوں کو قحط سالی کا شکار دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پراجکٹس کی تعمیر میں سنجیدہ ہیں اور وہ ریاست کو خشک سالی سے نجات دلانے کا عہد کرچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT