Tuesday , August 21 2018
Home / سیاسیات / چیف منسٹر ناگالینڈ کی حلف برداری

چیف منسٹر ناگالینڈ کی حلف برداری

کوہیما ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی پی پی لیڈر نیفو ریو نے آج چیف منسٹر ناگالینڈ کی حیثیت سے حلف لیا ۔ یہاں جلسہ عام میں گورنر پی بی آچاریہ نے عہدہ رازداری کا حلف دلایا ۔ نیفوریو نے مسلسل چوتھی مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا ہے ۔ اس شمال مشرقی ریاست میں ریو پیپلز ڈیموکریٹک الائینس کی قیادت کررہے ہیں ۔ ان کی پارٹی نے ریاست میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے ۔ بی جے پی کے وائی پٹن کو ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT