Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر وعدوں پر عمل آوری میں بری طرح ناکام

چیف منسٹر وعدوں پر عمل آوری میں بری طرح ناکام

ونپرتی۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے انتخابات سے قبل کئے گئے ایک بھی وعدہ کو پور ا نہیں کیا ہے اور انتخابی مہم میں کے جی تا پی جی ایک وعدہ کی تکمیل نہیں ہوئی بلکہ تمام وعدے پورے ہوئے کیونکہ چیف منسٹر کا بیان دینا یہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ونپرتی ایم ایل اے اے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر بی چنا ریڈی نے کیا۔ مستقر ونپرتی کے راجہ لکشمیا فنکشن ہال میں منعقدہ کانگریس پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل کے سی آر نے ڈبل بیڈ روم، واٹر گرڈ، مسلمانوں کیلئے 12فیصد تحفظات و دیگر اسکیمات کو روبہ عمل لانے کا وعدہ کرکے عوام کے ووٹوں پر اقتدار کی کرسی سنبھال کر آج عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول چکے ہیں۔ آج ہر طبقہ کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کو ملازمتوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔ 2لاکھ سے زائد خالی جائیدادوں کو بھرتی کرنے کا انتخابات سے قبل وعدہ کرکے ابھی تک اس وعدہ کو تکمیل نہیں کیا گیا۔ کسانوں کے مسائل کو حل نہ کرنے سے آج کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ کے سی آر کو صرف اپنے فارم ہاوز میں کاشتکاری کس طرح ہورہی ہے اس کی فکر ہے لیکن کسانوں کو کیا مشکلات لاحق ہورہی ہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر گرڈ اور مشن کاکتیہ کے نام پر حکومت کروڑوں خرچ کررہی ہے لیکن وہ بے فائدہ فیض ہے۔ وہ صرف ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں اور قائدین کے جیب بھرنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بعض قائدین کانگریس پارٹی کے نشان پر کامیابی حاصل کرکے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں یہ صرف پیسہ کمانے اور عہدوں کے لالچ میں پارٹی چھوڑے ہیں۔ برسراقتدار جماعت کے چمک دمک کو دیکھ کر متاثر نہ ہونے انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت و جستجو سے کام کریں گے تو آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار ہمارے قدم چومے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت سیکولرازم کو ختم کرنے کی ناپاک سازش کررہی ہے۔ صرف بیف کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ مودی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیکولرازم کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سیکولر ملک رہا ہے اور رہے گا۔ بی جے پی کے ایک چیف منسٹر نے بیف کھانے والے پاکستان چلے جائیں کہہ کر مسلمانوں کو برا بھلا کہنے پر نریندر مودی کا خاموشی اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کا ظلم بہت دن چلنے والا نہیں ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT