Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر پر وعدہ خلافی کا الزام

چیف منسٹر پر وعدہ خلافی کا الزام

کریم نگر۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس اقتدار پر آجانے پر دلت کو چیف منسٹر بنانے کا کے سی آر نے جو وعدہ کیا تھا وہ اس سے مکر گئے ہیں۔ تلنگانہ ایس سی ایس ٹی یوجنا سنگھم ریاستی صدر پیڈلی پرکاش نے سخت تنقید کی۔ کریم نگر پریس بھون میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دلتوں کو تین ایکر زمین دی جائے گی اس بات کا تیقن دیا گیا

کریم نگر۔/22نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس اقتدار پر آجانے پر دلت کو چیف منسٹر بنانے کا کے سی آر نے جو وعدہ کیا تھا وہ اس سے مکر گئے ہیں۔ تلنگانہ ایس سی ایس ٹی یوجنا سنگھم ریاستی صدر پیڈلی پرکاش نے سخت تنقید کی۔ کریم نگر پریس بھون میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دلتوں کو تین ایکر زمین دی جائے گی اس بات کا تیقن دیا گیا تھا لیکن پہلے مرحلہ میں صرف 205 خاندانوں میں 504ایکر اراضی کی تقسیم کی گئی اور خاموشی اختیار کرلی گئی۔ ریاستی بجٹ میں اراضی کی تقسیم کیلئے صرف ہزار کروڑ مختص کئے ہیں اس سے دلتوں کا کیا بھلا ہوسکتا ہے۔ ہر دلت بے گھر خاندان کو 3لاکھ کے خرچ سے دو بیڈ روم، باورچی خانہ، حمام، بیت الخلاء کی سہولت کے ساتھ مکان تعمیر کرکے دینے کا وعدہ کرکے چیف منسٹر کے سی آر نے فی الحال سابق میں ادھوری تعمیر کے مکانات کی تکمیل کے لئے بھی بجٹ مختص نہیں کررہے ہیں جو انتہائی تعجب خیز ہے۔

TOPPOPULARRECENT