Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر پر کسانوں کے تئیں بے اعتنائی کا الزام

چیف منسٹر پر کسانوں کے تئیں بے اعتنائی کا الزام

ریاستی حکومت کسانوں کو قرض دینے میں ناکام، کانگریس قائد جیون ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/11جون، ( این ایس ایس ) سی ایل پی ڈپٹی لیڈر ٹی جیون ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ بارش کا موسم شروع ہوگیا ہے پھر بھی حکومت کسانوں کو قرض فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ آج یہاں میڈیاسے مخاطب کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ بینکس کسانوں کو قرض نہیں دے رہے ہیں حالانکہ ان کے اکاؤنٹس میں رقم ہے۔ ریاستی حکومت سے یہ بتانے کیلئے کہتے ہوئے کہ اس نے کسانوں کیلئے کتنی رقم خرچ کی ہے جیون ریڈی نے کہا کہ مرچ اور ہلدی کے کسانوں کو15,000 روپئے فی ایکر کا نقصان ہوا۔انہوں نے ریاستی حکومت سے متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT