Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر پنجاب کے رشتہ دار کی کانگریس میں شمولیت

چیف منسٹر پنجاب کے رشتہ دار کی کانگریس میں شمولیت

نئی دہلی۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے آج آئندہ سال پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے کیپٹن امریندر سنگھ کو عملاً وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے جبکہ چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے ناراض بھتیجہ من پریت سنگھ بادل کی کانگریس میں شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر پر منعقدہ میڈیا کانفرنس میں سینئر لیڈر اور پارٹی کی مہم کمیٹی کی سربراہ امبیکا سونی نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں کیپٹن امریندر سنگھ کی زیر قیادت مقابلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر سابق صدر پردیش کانگریس پرتاپ سنگھ باجول اور کانگریس مقننہ پارٹی لیڈر چرنجیت سنگھ چھانی موجود تھے۔ یہ وضاحت طلب کرنے پر کہ چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے امریندر سنگھ امیدوار ہوں گے، امبیکا سونی نے کہا کہ فی الحال دوٹوک انداز میں اعلان کرنا ممکن نہیں ہے ، یہ میڈیا کے صوابدید پر ہے کہ کوئی بھی نتیجہ اخذ کرلے۔

TOPPOPULARRECENT