Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چاہیں تو کسی کو بھی عہدہ  مل سکتا ہے : راجیا کا ریمارک

چیف منسٹر چاہیں تو کسی کو بھی عہدہ  مل سکتا ہے : راجیا کا ریمارک

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاستی کابینہ سے گذشتہ چھ ماہ قبل برطرف کئے گئے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر راجیا نے اچانک اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دے کر بالواسطہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ اگر چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ چاہیں تو کسی کو بھی کوئی بھی عہدہ حاصل ہوسکتا ہے اور بتایا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے خواہ کتنے ہی مطالبات کیے جائیں تو کوئی بھی عہدہ حاصل نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخصی طور پر ریاست تلنگانہ میں جاری میونسپل و پنچایت راج ورکروں کی جاری ہڑتال کی بھر پور تائید کررہے ہیں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بہت جلد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ مذکورہ ورکروں کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے لیے موثر و مثبت اقدامات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT