Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ صدفیصد صحت مند

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ صدفیصد صحت مند

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا بیان

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا بیان
حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صحت کے بارے میں اطلاعات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ چیف منسٹر مکمل طور پر صد فیصد صحت مند اور فٹ ہیں۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں پوچھے جانے پر کے ٹی راما راؤ جو چیف منسٹر کے فرزند ہیں کہا کہ اگر چیف منسٹر کی صحت خراب ہوتی تو وہ کس طرح تین دن تک ورنگل کا دورہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ہم تمام سے زیادہ صحت مند اور فٹ ہیں اور کسی کو بھی ان کی صحت کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں چندر شیکھر راؤ کی خرابی صحت اور علاج کے سلسلہ میں بیرونی دورہ کے بارے میں اطلاعات گشت کررہی تھیں۔ کے ٹی آر نے ان اطلاعات کے سدباب کیلئے تمام افواہوں کو یکسر مسترد کردیا۔شہر میں سوائن فلو کی وباء کے باعث کئی شہری متاثر ہو رہے ہیں ایسے میں چیف منسٹر کی صحت کی خرابی کی خبریں گشت کرنے لگی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT