Wednesday , January 23 2019

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع

حیدرآباد 23 ؍ اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ توقع ہے کہ کل 24 اپریل کو 11 بجکر 45 منٹ پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ چیف منسٹر ’’نیتی آیوگ‘‘ کے اجلاس میں شرکت کے لئے گذشتہ دن ہی دہلی روانہ ہوئے تھے آج 23 اپریل کو نریندمودی کی صدارت میں ’نینی آیوگ‘کے اجلاس میں شرکت کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرشیکھرراؤ ‘ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر گذشتہ ہفتہ تلنگانہ اسمبلی اجلاس میں درج فہرست قبائیلی طبقہ اور مسلمانوں کو بی سی ای زمرہ کے تحت تحفظات میں اضافہ سے متعلق منظورہ بلوں کے علاوہ دیگر اور بھی بعض اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر ریاست کی ترقی کیلئے زیادہ فنڈس کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کی توجہ مبذول کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT