Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی راج بھون میں گورنر سے ملاقات

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی راج بھون میں گورنر سے ملاقات

حیدرآباد 6مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور اس ملاقات کو خیرسگالی ملاقات کا اظہار کیا جارہا ہے لیکن بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے گورنر سے ملاقات کرکے ریاست کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور ریاست کے حالات بالخصوص موسم گرما کے آغاز سے قبل دیہی علاقوں میں پانی کی قلت وغیرہ سے واقف کروایا۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تناظر میں چیف منسٹرنے آج گورنر سے ملاقات کی اور اسمبلی بجٹ سیشن کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے ریاستی گورنر کو مکتوب کے موجودہ کئے جانے والے اقدامات اور آئندہ کئے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر واقف کروایا اور ریاستی بجٹ سے متعلق بھی گورنر سے چیف منسٹر کے تبادلہ خیال کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ کی کارکردگی سے گورنر نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا بلکہ آئندہ بجٹ میں انجام دیئے جانے والے اقدامات پر بھی مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT